آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں زلزلہ،ایک بچی جاں بحق،متعدد زخمی

مظفرآباد،میرپور، عباسپور، باغ، اسلام گڑھ، چڑالہ، راولاکوٹ (نمائندگان کشمیر ٹوڈے)آزادکشمیر سمیت پاکستان بھر میں چھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلہ سے ایک بچی جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔  دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزادکشمیر کے جملہ دس اضلاع اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکوں نے عوام کو خوف وہراس میں مبتلاء کردیا۔بدھ کے روز دن 12:08منٹ پر اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم آزادکشمیر بھر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کسی مقام پر جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ،ریسکیو 1122اور مرکزی دفتر پولیس سے رابطہ کرنے پر تصدیق ہوئی ہے کہ ریاست گیر اس زلزلے کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم پہلے سے زلزلہ زدہ علاقوں کے عوام زور دار جھٹکوں کو خطرناک زلزلہ سمجھ کر گھروں ،دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔سکولوں میں بچوں کی چیخ وپکار سے ہر طرف خوف کا عالم تھا۔نجی اداروں اور گرلز سکولوں میں خواتین معلمات نے بھی رہی سہی کسر پوری کردی۔کئی والدین بچوں کو سکول لینے پہنچ گئے اور قبل از وقت چھٹی کروادی۔مظفرآباد ،میرپور اور پونچھ ڈویژن نے کمشنرز سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے شدت سے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی علاقے سے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔یاد رہے آزادکشمیر میں 26اکتوبر 2015ء کے بعد یہ دوسرا خوفناک زلزلہ تھا ۔26اکتوبر 2015ء کو زلزلے کی شدت 7.6تھی تاہم گزشتہ روز کے زلزلے کی شدت 6.1ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر واقع کوہ ہندوکش میں بتایا گیا۔قبل ازیں آزادکشمیر کے تین اضلاع مظفرآباد،باغ اور راولاکوٹ میں 8اکتوبر 2005ء کو 7.8شدت کا ہولناک زلزلہ آیا تھا جبکہ خیبرپختونخوا کے دو اضلاع بٹگرام اور بالاکوٹ بھی اس کی زد میں آئے تھے اس زلزلے کے نتیجے میں 70ہزار سے زاید افراد جاں بحق جبکہ ایک لاکھ سے زاید زخمی ہوئے تھے۔اس سانحہ میںتین لاکھ سے زاید مکانات مکمل تباہ ہوئے تھے۔
عباسپور سے نمائندہ کشمیر ٹائمز کے مطابق عباسپورمیں  بدھ کو 12:10 منٹ پرزلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس ہوئے ہیں زلزلے کی وجہ سے عباسپور شہر ہل گیا لوگ دوکانوں اورمکانات سے نکل کرمیدانوں میں آگئے مکانات اوردوکانوں کی عمارتوں میں دراڑئیں پڑگئیں البتہ کوئی جانی مالی نقصانات کے بارے میں اطلاعات نہیں ملیں ۔لوگ کلمہ طیبہ کاورداوراستغار کاورد کرتے رہے تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔
باغ سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق باغ اور گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے باغ کی عمارات لرزن لگی لوگوں کی بڑی تعداد خوف وہراس س اپن گھروں اور مکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تفصلات کے مطابق گزشتہ روز 12بجکر4منٹ پر باغ شہر اور مضافات میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا زلزلہ کی شدت 6.2بتائی جاتی ہے باغ میں8اکتوبر 2005کے زلزلہ سے خوف زادہ تھے اور آج ک اس زلزلہ نے دوبارہ یاد تازہ کر دی، باغ سے سٹی رپورٹر کے مطابق باغ شہر اور مضافات میں زلزلے کے شدید جھٹکے ۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل ائے ۔ پورے شہر میں ساڑھے بارہ بجے اچانک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تفصیلات کے مطابق باغ شہر اور مضافات میں دن ساڑھے بارہ بجے جب سکولوں کے طلباء وطالبات سکولوں میں موجود تھے اچانک زلزلے کے جھٹکے لگنے شروع ہوگئے پورے شہر اور مضافات میں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل ائے ۔ علماء کرام نے نماز ظہر کے بعد نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ توبہ استغفار کریں ہمارے اعمال اس قدر خراب ہوچکے ہیں کہ ہمارے اندر انسانیت دن بدن ختم ہورہی ہے ۔ 2005ء کے زلزلہ بھی ہماری بداعمالیوں کا نتیجہ تھا اس لئے کثرت سے استغفار کی ضرورت ہے۔ اداروں میں بیٹھے ہوئے لوگ غریب عوام کو انصاف دینے کے لئے خوف خدا سے اپنا کرداراداکریں تاکہ اس طرح کی آفات سے بچاجاسکے ۔
اسلام گڑھ سے نمائندہ کشمیر ٹائمز کے مطابق اسلام گڑھ اور گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔لوگ گھروں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ اور گردنواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گے جس کے باعث عوام علاقہ میں خوف وہراس کے باعث اپنے گھروں اور دوکانوں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کر تے رہے۔
چڑالہ سے نمائندہ کشمیر ٹائمز کے مطابق چڑالہ گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے شہری زلزلے کے جھٹکے کے باعث گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے علاقے میں خوف کی فضا چھاگئی تااہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تااہم ریکٹر سکیل پر شدت کیا تھی معلومات نہ ہوسکی
ہری پور سے صباح نیوز کے مطابق ملک سمیت ہزارہ ڈویثرن کے اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل ائے شدت6.2مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا گہرائی169کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی افٹر شاکس بھی متوقع ہزارہ میں کچی دیواریں گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے زرائع کے مطابق منگل کے روز دن بارہ بجکر 10پر ہزارہ پاکستان کے مختلف شہروں سمیت ہزارہ ڈویثرن میں 6.2کی شدت کے زلزلہ نے لوگوں کی چیخیں نکال دیں شہری خوف زدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل ائے شدید جھٹکے محسوس ہونے سے سکول کے بچوں میں بھگدڑ مچ گئی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہزارہ کے مختلف اضلاع میں کچی دیواریں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا ہے  زلزلہ کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش تھا زلزلہ پیما مرکز کا کہناہے افٹر شاکس بھی متوقع ہیں پاکستان بھر میں شدت کے زلزلہ کے شدید جھٹکے کے باعث شہری خوف زدہ بھی ہوئے ہیں ۔