شوہر نے بچے چھین کر طلاق دیدی، قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، طاہرہ

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بنی پساری ٹنگیاٹ کی رہائشی مظلوم عورت اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی فریاد لے کر صحافیوں کے پاس پہنچ گئی ، طاہرہ بی بی دختر سردار محمد سعید خان المعروف پر پگاڑہ موضع بنی پساری نے کہا ہے کہ میرے شوہر محمد طاہر خان نے میرے پانچ بچوں کو مجھ سے چھین کر مجھے طلاق دینے کے بعد بھی پانچ دن اپنے گھر میں رکھامیرے والد کا معاشرے میں ایک بڑا نام تھا ، اور آج اس کی بیٹی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ، میرے چچا خورشید سدھن نے میرے ساتھ ہونے والی زیادتی میں کردار ادا کیا ، انہوں نے کہاکہ مجھے اور میرے بھائیوں کو طاہر ، مظہر ، شیراز اور قاسم نامی افراد سے شدید خطرات ہیں ، آئے روز میرے بھائیوں کے گھر پر پتھرائوں اور فائرنگ کرتے ہیں ،اور تیزاب سے جلانے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں میری 18سال کی جمع پونجی اورضروریات زندگی کا تمام سامان لے کر مجھے نکال دیا گیا ،خداراہ میری مدد کی جائے،مجھے میرے بچے واپس دلوا ئے جائیں اور مجھے شریعت کے مطابق میری عدت کا خرچہ بھی دیا جائے ،انہوں نے کہاکہ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں میرے ساتھ کوئی نہیں ہے میں ظلم سے تنگ آکر میڈیا کے پاس آئی ہوں ، انہوں نے کہا کہ میری فریاد کو حکام بالا تک پہنچایا جائے ، تاکہ میری شنوائی ہو سکے ، انہوں نے چیف جسٹس آزاد کشمیر ، وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ،آئی جی اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور مجھے میرے بچے واپس دلوائے جائیں۔