ایل اے 17میں دوبارہ گنتی کیخلاف یٰسین گلشن کی رٹ خارج

مظفراباد(نمائندہ خصوصی)عدالت العالیہ ازاد جموں وکشمیر مظفراباد نے یاسین گلشن کی طرف سے کی گئی رٹ کو خارج کر دیا ۔یاسین گلشن ممبر اسمبلی اور ایل اے 17پونچھ سے الیکشن جیت کر ائے تھے ممبر اسمبلی کے خلاف ان کے مدمقابل امیدوار عبدالقیوم نیازی نے الیکشن ٹربیونل میں ان کے خلاف دوبارہ گنتی کی درخواست دے رکھی ہے جس پر کام جاری تھا اس کو رکوانے کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر اسمبلی عدالت العالیہ جاپہنچے ۔عدالت العالیہ نے یاسین گلشن کی رٹ کو خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کو کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق ممبر اسمبلی یاسین گلشن کی کامیابی الیکشن 2017کے نوی فکیشن کو ان کے مد مقابل امیدوار عبدالقیوم نیازی نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن ٹربیونل نے عبدالقیوم نیازی کی درخواست کو قابل سماعت کیلئے مقرر کر دیا تھا ۔جس کے خلاف یاسین گلشن نے الیکشن ٹربیونل کے اس فیصلے کو عدالت العالیہ سے حکم امتناعی لیتے ہوئے استدعا کی تھی کہ الیکشن ٹربیونل اس کیس کی مزید سماعت نہ کرے بعد ازاں عبدالقیوم نیازی کی رف سے سینئر قانون دان عبدالرشید عباسی نے عذرات دئیے دوران سماعت عبدالرشید عباسی کے دلائل کو درست قرار دیتے ہوئے عدالت العالیہ نے فیصلہ صادر کیا کہ الیکشن ٹربیونل اپنی سماعت مکمل کر کے باضابطہ طور پر فیصلہ صادر کرے اور یاسین گلشن کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کو خارج کر دیا گیا ۔
