عوام کو سستا انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،میر اکبر

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر جنگلات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن میں جو وعدے کیے تھے اس پر سو فیصد عملدرآمد کر رہی ہے اس سلسلہ میں میرٹ اور عوام کی ضرورت کے پیش نظر تمام منصوبوں پر کام جاری وساری ہے ہم نے ترجحی بنیادوں پر عوام کے مسائل ان کی دہلیزپر حل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دئیے ہیں عوام کو سستا انصاف فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے میں اوچھاڑ،موحاخرہ کے لیے تقریبا 5کروڑ کی سڑکیں دی ہیں جو مکمل ہو چکی ہیں اور جبکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں یہاں کوئی کام نہیں ہوا ہم نے حکومت میں آتے ہی میرٹ پر لوگوں کے مسائل حل کیے جو اپنی مثال آپ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوچھار،موحاخرہ لنک روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تقریب کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار سید عبدالوحید گردیزی،مولانا سید عطاء اللہ شاہ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ملک آفتاب اعوان ،سید عاشق حسین شاہ،سید نصیر شاہ،شیخ امیر،حاجی ارشاد،اسلم ساقی اور دیگر نے خطاب کیا سردار میر اکبر خان نے کہا کہ ہماری حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہم نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے لیے اس کو قانونی شکل دے چکے ہیں اس کے لیے ہمارے اوپر بہت دبائو تھا لیکن وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے اس کام کو سرانجام دے کر ایک بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے جو تاریخ ساز ہے جس کو کسی صورت فراموش نہیںکیا جاسکتا لیکن اس بل کو اسمبلی میں منظور کرنے کے لیے ایک جماعت نے کوئی سپورٹ نہیں کی بلکہ انہوں نے اس میں کوئی حصہ تک نہیں کیا اور ان کا ایک بھی ممبر اسمبلی میں پیش تک نہیں ہوا اس قرارداد کو 45سال قبل میجر محمد ایوب نے اسمبلی میں پیش کرکے منظور کروالیا تھالیکن آج تک اس کو کوئی قانونی شکل نہیں دے سکے۔میراکبر
