22مارچ اتحاد گروپ کی تاریخ ساز کامیابی کا دن ہوگا، راجہ تعظیم

دھیرکوٹ(انعام الحق خان) تاجر اتحاد گروپ کے سرپرست اعلیٰ راجہ تعظیم خان،سنیئر نائب صدر سردار مشکور عباسی، راجہ اختر خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 22مارچ کا دن تاجر اتحاد گروپ کی تاریخ ساز کامیابی کا دن ہو گا۔ تاجروں کو ان کے بنیادی حقوق دلانے میں راجہ رفاقت حسین کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ تاجر اپنا قیمتی ووٹ صدارتی امیدوار راجہ رفاقت حسین کو دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔ تاجر اتحاد گروپ کی پچھلے6سالہ خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ دھیرکوٹ میں بجلی کا مسئلہ ہو، صفائی ستھرائی کا معاملہ ہو، چوری کا مسئلہ ہو رفاقت حسین تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ رفاقت حسین کامیاب ہو کر تاجروں کی تقدیر بدلیں گے۔ ان کا ماضی اور حال تمام تاجر بخوبی جانتے ہیں۔ راجہ رفاقت حسین ہی تاجروں کے جملہ مسائل حل کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔ تاجر اتحاد گروپ کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں لیکن دھیرکوٹ کے تاجر با شعور ہیں اور کسی کے پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رفاقت حسین نوجوان ہیں جو تاجروں کے حقیقی نمائندہ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ تاجر اتحاد گروپ میں با صلاحیت اور خدمت کے جذبے سے سرشار افراد حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دھیرکوٹ کے تاجر تالہ کے نشان کو حفاظت کا نشان سمجھتے ہیں۔ 22مارچ کو تمام تاجر اپنا قیمتی ووٹ تالے کے نشان پر مہر لگا کر تاجر اتحاد پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں اور اپنا مستقبل محفوظ بنائیں۔