سابق تحصیل نائب ناظم سید عاطف شاہ اور وائس چیئرمین ایم سی جنڈ ملک شاہد محمود کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) جنڈ کے وفد کی شیخ آفتاب احمد سے ملاقات 

اٹک: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفایق وزیر شیخ آفتاب احمد سےان کی رہائش گاہ پر تحصیل جنڈ کے وفد کی ملاقات، وفد نے تحصیل جنڈ کی تنظیم سازی کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، وفد میں چیئرمین ایم سی جنڈ عبد الستار نیازی ، وائس چیئرمین ایم سی جنڈ ملک شاہد محمود، سابق نائب ناظم تحصیل جنڈ سید عاطف حسین شاہ، سابق نائب ناظم نصیر خٹک، کونسلرز ایم سی جنڈ شیر محمد , مسکین خٹک، چوہدری سعید، شوکت محمود، سابق کونسلر حاجی قیوم، چوہدری عامر،ملک ریاض، ملک زاہد، ملک آصف،خان بہادر ٹھیکیدار شامل تھے نے ملاقات کی اور تحصیل جنڈ میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفد نے مسلم لیگ ن کی تحصیل جنڈ کی تنظیم سازی کے خلاف مسلم احتجاج ریکارڈ کروایا اور یہ مطالبہ کیا گیا کہ تحصیل جنڈ میں پہلے باقاعدہ تحصیل سطح پر مقامی کارکنان کے مشورے سے رکنیت سازی کی جائے اس کے بعد تنظیم کی تشکیل نو کی جائے یہی اصولی طریقہ ہے، تحصیل جنڈ کی تنظیم سازی کا فیصلہ کارکنوں سے بغیر مشاورت کیا گیا ۔