اسپیکر قومی اسمبلی نے غازی تربیلہ روڈ کی از سر نوتعمیر ڈبل روڈ کی منظوری دیدی: ملک تیمور نواز

حضرو :وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے تحصیل کوارڈینیٹر ملک تیمور نواز نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دورہ چھچھ کے موقع پر غازی تربیلہ روڈ کو ڈبل روڈ کیلئے فنڈز کی منظوری دیکر اہلیان چھچھ اور اہلیان غازی کے دل جیت لیے ہیں ،اس کا اعلان اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے چیئر مین بلین ٹری منصبوبے کے بانی ملک امین اسلم کو تمغہ امتیاز ملنے پر شمس آباد میں انکے ڈیرے پر صحافیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اسد قیصر نے ملک امین اسلم کی اعلیٰ صلاحیتیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک امین اسلم جیسے لوگ اپنے علاقے کے لوگوں کیلئے مشعل راہ اور فخر ہوا کرتے ہیں ،انہوں نے بلین ٹرین کا منصوبہ انتہائی کم لاگت میں مکمل کرکے ملک کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا ،ملک تیمور نواز نے کہا کہ ہم اپنے معزز مہمان اسد قیصر صاحب کو غازی تربیلہ روڈ کی از سر نوتعمیر کی منظوری دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپنے ہر دلعزیز عوامی لیڈر ملک امین اسلم کو تمغہ امتیاز ملنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
