فتح جنگ:سوئی گیس کے دفتر کی شہر کے اندر منتقلی سے عوام کی مشکلات کم؟

فتح جنگ:سوئی گیس کے دفتر کی شہر کے اندر منتقلی سے عوام کی مشکلات کم ہوئی ہیں دفتر کی منتقلی کیلئے کردار ادا کرنے پر وفاقی وزیر غلام سرور خان کے مشکور ہیں سوئی گیس فتح جنگ کا دفتر جوکہ فتح جنگ،پنڈیگھیب اور جنڈ کو ڈیل کرتا ہے شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار تھے اور دفتر میں جانے کیلئے رکشہ یا گاڑی لیکر جانا پڑتا تھا جس پر عوامی حلقوں نے کئی بار اجتجاج کیا مگر بے سود اس بابت وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان سے درخواست کی گئی جہنوں نے ذاتی دلچسپی لیکر دفتر منتقل کرنے کی ہدایت کی اور دفتر اسٹیشن روڈ پر سابقہ فوجی فائونڈیشن دستکاری سکول کی بلڈنگ منتقل کرنے کے آرڈر جاری کردئیے گئے ہیں پی ٹی آئی کے رہنما سردار ممتاز حسین ماجھیا،سابق ممبر تحصیل کونسل ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ،ملک کامران خاکی ،سید وجائت حسین شاہ،ملک عبدالمجید اعوان نے دفتر منتقلی پر وفاقی وزیر غلام سرور خان کا شکریہ ادا کیا دفتر کی شہر میں منتقلی سے عوام کی مشکلات ختم ہوگئی ہیں ۔
