حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی تاریخی حیثیت بحال کروا دی: شیخ رشید احمد
حسن ابدال:25 کروڑ روپے کی لاگت سے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی تاریخی حیثیت کو بحال کیا جا رہا ہے جبکہ ننکانہ صاحب میں بھی اٹھارہ کروڑ روپے کی لاگت سے اپگریڈیشن کی جائے گی۔30 جون سے قبل سارے چور جیل میں ہونگے، این آر او نہ دیا ہے اور نہ دینے کا ارادہ ہے۔مولانا فضل الرحمن ایک دینی طاقت ہے، آصف زرداری کا دل بڑا ہے جو جان بخانے کے لیے پیسہ کی قربانی دے سکتا یے مگر میاں برادران سے پیسے نکلوانا انتہائی مشکل کام ہے انہوں نے کفن کے ساتھ جیب لگوا رکھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے اسٹیشن حسن ابدال میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حسن ابدال ایک تاریخی اور مہمان نواز شہر ہے، دنیا بھر سے آنے والے یاتری ہمارے مہمان ہیں جن کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں چور ٹولے نے جس طرح اس ملک کو لوٹا آج کی مہنگائی اور بے روزگاری اسی کا نتیجہ ہے۔ میرے موکل بتا رہے ہیں کہ 30 جون سے قبل تمام چور جیل کے اندر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہو چکا ہے کہ جن کمپنیوں نے آصف زرداری کے لیے منی لانڈرنگ کی انہیں کمپنیوں نے شہباز شریف کو بھی پیسے بھیجے، ان تمام چوروں کے بنک اکاؤنٹ باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی نسبت میاں برادران سے لوٹی ہوئی رقم نکلوانا مشکل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سابقہ حکومتوں میں لوٹ مار کرنے تیجہ ہے جس پر جلد قابو پالیا جائے گا ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مودی کا ایجنڈا بھارت میں کئی پاکستان جنم دے گا اس کی پالیسیوں سے وہاں کے عوام بھی تنگ آ چکے ہیں۔این آر او کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی چور کو این آرو نہیں دیا جا رہا اور عمران خان بھی یہ بات واضح کر چکا ہے،اگرچہ کچھ لوگوں کی یہ خواہش ہے انہیں رعایت دی جائے مگر حکومت کا ان آر او کے حوالے سے موقف واضح ہے کہ کسی چور اور ڈاکو کو این آرو نہیں دیا جائے گا۔اس سے قبل انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے ریلوے اسٹیشن کے گرد قائم تجاوزات کو بھی فوری طور پر ہٹانے کے لیے احکامات جاری کیے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی سی اٹک عشرت اللہ خان نیازی۔ڈی پی او اٹک ندیم شہزاد،اے سی جنت حسین نیکوکارا، اور چیئرمین میونسپل کمیٹی حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیاں والا بھی موجود تھے۔
