Fri
17
Apr
2026

مانیٹرنگ ڈیسک
بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما راجا سنگھ نے یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کردہ نغمے کو چوری کرلیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بی جے پی رہنما راجا سنگھ نے انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک نغمہ ریلیز کیا جو آئی ایس پی آر کے نغمے کی کاپی ہے۔ بی جے پی رہنما راجا سنگھ نے انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک نغمہ ریلیز کیا جو آئی ایس پی آر کے نغمے کی کاپی ہے۔ راجا سنگھ کی اس حرکت پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے اس چوری کا پوسٹ مارٹم کیا اور کہا کہ نغمہ کاپی کرنے پر خوشی ہے، سچ بولنے کی بھی کاپی کی جائے۔
