Fri
08
May
2026

حضرو:ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری کی طرف سے منشیات کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران 1500گرام چرس برآمد کر کے ملزم کوگرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کی طرف سے منشیات کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ حضرو کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ گائوں حمید کا ممریز خان منشیات گاہکوں کو سپلائی کریگا جس پر انہوںنے اے ایس آئی ملک امتیاز احمد کو ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر ملک امتیاز نے بنیادی مرکز ہارون کے قریب ایک موٹر سائیکل نمبری HR191یاماہا پر سوار گائوں ہارون کی طرف سے آنیوالے ممریز ساکن حمید کو روک کر اس کی تلاشی لی تو شاپر سے 15سو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف 9cکا مقدمہ درج کر لیا ۔
