Thu
23
Apr
2026

مانیٹرنگ ڈیسک
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈال دیے۔ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی تھی جس پر عملدرآمد ہوچکا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے دیگر جن افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالے گئے ان میں مبین صولت، شاہد اسلام الدین، عمران الحق، عظمیٰ عادل خان اور عامر نسیم شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف نیب ایل این جی کیس کی تحقیقات کر رہا ہے اور نیب کی جانب سے ان سے پوچھ گچھ بھی کی جاچکی ہے۔
