Fri
15
May
2026

حضرو : صوبائی انسپکٹر آف ڈرگز تحصیل حضرو سید طارق مسعود شاہ نے محکمہ صحت کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایم ایس شاہ میڈیکل سٹور فوارہ چوک حضرو ، ایم ایس احسن میڈیکل سٹور فوارہ چوک حضرو ، ایم ایس احمد برادرز ڈرگسٹ گوندل ، ایم ایس نور میڈیکل سٹور جی ٹی روڈ اٹک کو فارم نمبر 5 ، بغیر وارنٹی کی ادویات رکھنے ، ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنے پر شیڈول ڈرگ ایکٹ 2012 ءاور ڈرگ ایکٹ 1976 ءکی سیکشن 12 کے تحت چالان کر کے خلا ف مزید کاروائی کیلئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی اٹک کو بھجوا دیئے ہیں۔
