حسن ابدال کے تاجر غیور اور متحد ہیں انہیں تقسیم نہیں کیا جاسکتا :چوہدری جمشید

حسن ابدال:حسن ابدال کے تاجر غیور اور متحد ہیں انہیں تقسیم نہیں کیا جاسکتا تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ماضی کی طرح عملی میدان میں کھڑے ہونگے تاجر آپس میں اتحاد کو قائم رکھیں کوئی ان کے حقوق نہیں چھین سکتا ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی انجمن تاجران حسنابدال چودھری جمشید اختر نے انجمن تاجران صرافہ بازار نمبر 2 کی جانب سے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں انجمن تاجران صرافہ بازار نمبر 2 کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر بھر سے نمایاں شخصیات نے شرکت کی.نومنتخب عہدیداران کا استقبال ڈھول کی تھاپ پر کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں تقریب میں انجمن تاجران صرافہ بازار نمبر2 کے سرپرست اعلیٰ حاجی ارشد محمود نے الیکشن میں کامیابی پر مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انجمن تاجران چودھری جمشید گروپ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے یہی وجہ ہے کہ آج پوری تاجر برادری نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے انجمن تاجران صرافہ بازار نمبر2 کی جانب سے نومنتخب کابینہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی انجمن تاجران چور جمشید اختر نے کہا کہ ہم نے تاجروں کو متحد کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ماضی میں جو محنت کی آج حسن ابدال کی تاجر برادری نے ہمیں کامیاب کرا کر ہماری کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کرنے کی پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔تاجر برادری کا اتحاد ہی ان کی سب سے بڑی طاقت ہے اور اسی طاقت کی وجہ سے وہ اپنے حقوق کسی کو چھیننے کی اجازت نہیں دیتے۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے دیگر عہدیداران شیخ محمد رفاقت چوہدری اظہرعلی فردوس علی جیدی اور اعتبار خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور تاجر برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔