پنڈی گھیب :بنائے جانیوالے ڈیمز زرعی زمین کیلئے کارآمد نہ ہو سکے 

پنڈی گھیب: محکمہ سمال ڈیمز کی غفلت کے باعث تحصیل پنڈی گھیب میں بنائے جانے والے ڈیمز تا حال ملحقہ زرعی اراضی کیلئے کار آمد نہ بنائے جا سکے ہیںجس کی وجہ سے زرعی پیدا وار بری طرح متاٗثر ہو رہی ہے، لاکھوں روپے کی گرانٹ سے شہباز پور ڈیم سے نکالی جانے والی نہر غیر فعال پڑی ہے جس سے موضع دندی اور شہباز پور کے ملحقہ کھیتوں کو سیراب کرنے کی نوید سنائی گئی تھی ایک ارب سے زائد خطیر رقم سے بنایا جانے والا سوڑا ڈیم بھی انجینئرنگ فالٹ اور محکمانہ غفلت کا شکار ہوکر ادھورا پڑا ہے جبکہ موضع جبہ میں تین ہزار فٹ طویل نہر کی تعمیر کیلئے محکمہ سمال ڈیمز نے 26 کنال 16 مرلے اراضی حاصل کی جس پر ٹھیکیدار نے صرف آٹھ سو فٹ کے ٹکڑے کی تعمیر کی اور باقی کام ادھورا چھوڑ دیا ہے مقامی کسانوں نے صوبائی وزیر ریونیو کر نل (ر) ملک محمد انور خان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔