میجر طاہر صادق کی ضلع بھر میں کوئی مثال نہیں،ملک نواز

تحریک انصاف نے عوامی رائے کے خلاف فیصلہ کیا گیا تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا 

اٹک:ڈسٹرکٹ اٹک کی دھرتی پر جتنے بھی گروپ بن جائیں ہ میں اس سے کوئی سروکار نہیں ہم نے تو میجر طاہر صادق کے ساتھ چلنے کا جو اقرار کیا ہے اس کو انکار میں بدلنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے میجر طاہر صادق ایک بہترین ورکر اور ایک مضبوط ایڈمنسٹریٹر ہیں گزشتہ الیکشن میں میجر طاہر صادق نے پورے اٹک میں کمپین چلائی اسکی مثال نہیں ملتی ۔

انہوں نے 24 گھنٹوں میں 5 گھنٹے بھی آرام نہیں کیا اور پورے اٹک میں دن رات محنت کر کے جو رزلٹ دیا ہ وہ پوری قوم کے سامنے ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ملک نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پورے اٹک میں میجر طاہر صادق کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر چلیں گے اور پورے ڈسٹرکٹ سے کامیاب ہو کر حکومت وقت کو سرپرائز دیں گے ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹ دیتے وقت اٹک کی غیور عوام کی رائے اور امنگوں کے مطابق فیصلہ کریں اگر عوامی رائے کے خلاف فیصلہ کیا گیا تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا گزشتہ ضمنی الیکشن کا رزلٹ آپ کے سامنے ہے اٹک کے غیور عوام میجر طاہر صادق سے والہانہ محبت کرتی ہے اور آئندہ بھی عوامی محبت میں کمی نہیں آئے گی بلکہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں میجر طاہر صادق کو پہلے سے زیادہ ووٹ ملیں گے ۔