اغواء کی کوشش ناکام،2بچوں نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگا دی

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو ڈیوٹی کے دوران2 بچے سڑک کنارے پولیس کو بے ہوش ملے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا
اٹک :نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش ، تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران انسپکٹر واجد اور سب انسپکٹر محسن طوری دوران ڈیوٹی روڈ کی سائیڈ پر2 بچے جنکی عمریں 10-12 سال تھیں ایک بچہ بے ہوش تھا ۔
آپریشن آفیسر انسپکٹر یونس خٹک اور ایڈمن آفیسر انسپکٹر اسرار مشال بھی موقع پر پہنچے اور بچوں کو فالکن میں ڈال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا ایک بچے سے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ دونوں بچے اکوڑہ خٹک میں روڈ کراس کر رہے تھے کہ ایک رکشہ والا ان کے پاس رکا اور انکو اغواء کرنے کی نیت سے رکشہ میں سوار کر لیا۔
راستے میں دونوں بچوں نے رکشہ سے چھلانگ لگا دی گرنے کی وجہ سے ایک بچہ بے ہوش ہے جنکا علاج چل رہا ہے اور لواحقین سے رابطہ کر کے ان کو آگاہ کیا گیا موقع پر موجود افراد نے موٹروے پولیس کی اس ہمد ر دانہ کاروائی کو خوب سراہا ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے ۔
