اٹک کی عوام میرا سرمایہ اور اثاثہ ہیں ،میجر (ر) طاہر صادق

عوام کی خدمت سے دلی سکون ملتاہے عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا،ممبر قومی اسمبلی
اٹک :جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اٹک کی عوام میرا سرمایہ اور اثاثہ ہیں جو پیار اور محبت ضلع اٹک کی عوام نے مجھے میرے خاندان اور دوستوں کو دی ہے یہ ضلع اٹک میں اور کسی کو نصیب نہیں ہوئی عوام کی خدمت سے دلی سکون ملتاہے عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی حلقہ این این 55 اٹک میجر طاہر صادق مڑیالہ، جلوال، پنڈ سلطانی، ڈھوک پیلہ، ڈھوک جٹ جنڈ، فتح جنگ، اٹک، بھٹیوٹ، ناڑہ، ڈھیری کوٹ، تاجہ باجہ، چیچیاں اور حضرو میں شادی کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر معززین اور اپنے چاہنے والوں سے ملاقاتوں میں کیا ہے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف جمریز خان ، حاجی اکرم خان اور تحریک انصاف میجر گروپ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے میجر طاہر صادق نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کا دن شادی تقریبات کے لئے مختص ہے ان 2 دنوں میں 50 سے 60 کے قریب شادیوں میں حاضری ضلع بھر کے مختلف مقامات شہروں اور دیہات میں ہوتی ہے عوام جو پیار اور محبت دیتی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی عوام میں رہ کر عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور ہم آج بھی اسی مشن پر قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے ہم نے ضلع اٹک کو ہر لحاظ سے ترقی دلائی اور ہر شعبہَ میں نمایاں خدمات انجام دیں جس طرح عوام اعتماد کرتی ہے ہم نے عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائی بلکہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے ہیں عوام سے پیار اور محبت کا جو سلسلہ ہے اسے اقتدار اور اپوزیشن نہیں توڑ سکتی عوامی خدمت کا سفر اور عوام سے ہر لمحہ رابطہ قائم رہے گا ۔
