Wed
20
May
2026

پنڈی گھیب :اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے عنایت اللہ ولد فیض محمد ساکن محلہ کالج چوک پنڈی گھب سے 250 گرام چرس ، تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے ملزم نوید رحمت ولد رحمت دین ساکن محلہ یونین کونسل اخلاص تحصیل پنڈی گھیب سے 1 کلاشنکوف 222 معہ گولیاں۔
تھانہ باہتر پولیس نے مبشر خان ولد صفدر خان سکنہ دھریک سے 1 رائفل 12 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔
