انڈس کالج جنڈ کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام

انڈس کالج جنڈ کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام

سٹوڈنٹس نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا ئی اور کشمیر کے حق اور انڈیا کے خلاف  نعرہ بازی کی 

جنڈ (ظفر اقبال سے) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر انڈس کالج جنڈ میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیااظہار کے لئے ریلی نکالی سٹوڈنٹس نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا ئی اور کشمیر کے حق اور انڈیا کے خلاف نعرہ بازی کی کالج کے پرنسپل نوید نواز اور سنیئر پروفیسر کرمداد انصاری نے سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کشمیریوں کی حق خوداردیت کو دبانے کے لئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اس کو ہمیشہ تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔

 

مودی کے مظالم سے کشمیری قوم کھبی بھی شکست نہیں مانے گی ۔ ہم ان آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گیاور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔