جی ٹی روڈ گوندل سٹاپ پر لگی لائٹس کئی سال سے خراب، نوٹس لینے کا مطالبہ 

جی ٹی روڈ گوندل سٹاپ پر لگی لائٹس کئی سال سے خراب، نوٹس لینے کا مطالبہ 

 اہلیان علاقہ کی طرف سے کئی بار شکایات درج کروائی گئی لیکن کوئی ازالہ نہ ہو سکا، وفاقی وزیر ملک امین اسلم، ڈپٹی کمشنر اٹک سے توجہ کا مطالبہ

حضر(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز ویب) جی ٹی روڈ گوندل پر لگی روڈز لائٹ کئی سال گزرنے کے باوجودآن نہ ہو سکیں، سٹیزن پورٹل پر بھی کئی دفعہ شکایات درج کروائی گئی لیکن کوئی ازالہ نہ ہو سکا، تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کی جی ٹی روڈ گوندل سٹاپ کے سڑک پر لگی سٹریٹ لائٹس کئی سال سے بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے شام ہوتے ہی اندھیرا چھا جاتا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اہلیان علاقہ کی طرف سے کئی بار شکایات درج کروائی گئی لیکن کوئی ازالہ نہ ہو سکا، 4 دفعہ سٹیزن پورٹل پر بھی شکایات درج کروائی گئی لیکن تاحال ریلیف کے منتظر ہیں۔

 

اہلیان علاقہ نے وفاقی وزیر ملک امین اسلم، ترجمان پنجاب حکومت قاضی احمد اکبر، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، اسسٹنٹ کمشنر حضرو، چیف میونسپل آفیسر حضرو  و دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ گوندل سٹاپ پر لگی روڈ لائٹس ٹھیک کروا کر آن کی جائیں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔