اٹک،سول بازار میں چائے کے ڈھابے میں آتشزدگی 

اٹک،سول بازار میں چائے کے ڈھابے میں آتشزدگی 

 آگ گیس سلنڈر میں لیکیج سے لگی جو بڑی تباہی کا باعث بن سکتی تھی مگر ریسکیو 1122 کی فائر ٹیم کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا 

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز  ) سول بازار نزد آزادچاٹ سنٹر کے قریب چائے کے ڈھابے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

فوری طور پر ریسکیو کو کال کی گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اٹک موقع پر پہنچ گئی اوربروقت کارروائی سے زیادہ نقصان سے بچا لیا گیا ہے

معلوم ہوا ہے کہ آگ گیس سلنڈر میں لیکیج سے لگی جو بڑی تباہی کا باعث بن سکتی تھی

 

 

 مگر ریسکیو 1122 کی فائر ٹیم کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیاعوام علاقہ نے ریسکیو 1122 کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔