دنیا مومن کا عارضی ٹھکانہ ہے اصل ٹھکانہ آخرت، پروفیسر ڈاکٹر سلمان مصباہی

محلہ محمد نگر اٹک کینٹ میں یوتھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے چوتھی سالانہ یوتھ نعت کانفرنس
اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ) دنیا مومن کا عارضی ٹھکانہ ہے اصل ٹھکانہ آخرت اور روز محشر میں مومن مسلمان کے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت اور اسوہَ حسنہ سمیت دیگر احکامات خداوندی کو دیکھ کر جنت اور دوزخ میں بھیجا جائے گا دنیا کو سب کچھ سمجھنے والے دراصل خسارے کا سودا کر رہے ہیں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ ، صحابہ کرام ، اہل بیت اور اولیائے کرام کی اطاعت ہی اصل معراج ہے ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر سلمان مصباہی اور صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیر سیالوی نے محلہ محمد نگر اٹک کینٹ میں یوتھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے چوتھی سالانہ یوتھ نعت کانفرنس و ختم نبوت ﷺ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا صدارت چیئرمین یوتھ سٹوڈنٹس آرگنائر ملک فیصل نواب نے کی
جبکہ تقریب کا اہتمام عبدالواحد حبیب ، فیصل نیاز اور دیگر نے کیا تھا روحانی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری عصمت اللہ اویسی نے کیا اور ہدیہ نعت ملک کے معروف نعت خوان قاری ریحان حبیب سہروردی اور ایوارڈ یافتہ نعت خوان سید بلال حسین شاہ نے اپنے مخصوص انداز میں گلہائے عقیدت پیش کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صاحبزادہ سید صدام حسین شاہ بخاری نے سر انجام دیئے عبدالواحد قادری نے کلام اقبال پیش کیا تقریب میں مفتی قاضی ماجد علی ، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما استاذ العلماء ابوطیب رفاقت علی حقانی ، جانشین ریاض الملت پیر محمد عثمان خان واجد قادری ، سابق وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، صدر اٹک یوتھ کونسل ملک اذان اعوان ، چیئرمین نعت کونسل ڈاکٹر عرفان قادری ، خطیب جامع نوری مسجد قاری عبدالاکبر ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چیئرمین ڈاکٹر لیاقت منیر قادری ، سینئر صحافی رانا غلام صفدر اور دیگر موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیر سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ، قانون ختم نبوت ﷺ سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی آخر میں نواجوانوں کو دین ، حب الوطنی ، پاک فوج سے محبت اور خدمت خلق کے راستے پر چلنے کے بارے میں یوتھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا پیغام ملک فیصل نیاز نے دیا ۔
