سائرہ یاسمین اپسماتحصیل پنڈی گھیب کی جنرل سیکرٹری منتخب

سائرہ یاسمین اپسماتحصیل پنڈی گھیب کی جنرل سیکرٹری منتخب

نجی تعلیمی اداروں نے تعلیم کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کیا ہے،نو منتخب جنرل سیکرٹری و پرنسپل دی ایکسی لینس سکول 

پنڈی گھیب (ڈیلی اٹک نیوز ویب)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل پنڈی گھیب کی نو منتخب جنرل سیکرٹری اور دی ایکسی لینس سکول کی پرنسپل میڈم سائرہ یاسمین نے کہاہے کہ نجی تعلیمی اداروں نے جہاں ملک بھر میں جدید تعلیم کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کیا ہے وہاں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے مابین صحت مندانہ مسابقت کی فضا پیدا کرکے تعلیمی انقلاب کی اساس رکھ دی ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں کے طلبہ بھی اپنے گھر کی دہلیز پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

 

 

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سکولوں کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کی غرض سے جلد ہی میٹنگ منعقد کی جائے گی ۔