پولیس کی جرائم پیشہ اافراد کیخلاف کارروائیاں جاری ،3 گرفتار

پولیس کی جرائم پیشہ اافراد کیخلاف کارروائیاں جاری ،3 گرفتار

اٹک، پنڈی گھیب، جنڈ( ڈیلی اٹک نیوز) اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ۔اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں03ملزمان گرفتار

 ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد،پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 60پتنگ معہ 6عدد ڈوریں قبضہ میں لی۔کیٹگری اے کا مجرم اشتہاری پنڈیگھیب پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے یاسر ولد شائستہ دین ساکن نزد لوہاراں والی مسجد اٹک شہر سے 60عدد پتنگیں معہ متعدد ڈوریں برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

تھانہ بسال کی ٹیم نے مدثر الرحمان ولد فقیر حسین سکنہ محلہ مسجد گلاب تھٹہ تحصیل جنڈ سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمدکر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 369مورخہ 04 اکتوبر 2019بجرم 392/411ت پ میں کیٹگری اے کا مجرم اشتہاری انوار احمد ولد افتخار احمد سکنہ ملہووالہ حال کھوڑ کمپنی پنڈیگھیب سے 30 بور پسٹل معہ متعدد روند برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا۔