جنڈ میں کورونا وائرس مریضوں کیلئے دانش سکول میں کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈز ( قرنطینہ ) قائم

جنڈ میں کورونا وائرس مریضوں کیلئے دانش سکول میں کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈز ( قرنطینہ ) قائم

جنڈ(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز) پنجاب حکومت کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر کا عوام کیلئے احسن اقدام، کورونا وائرس مریضوں کیلئے کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈز ( قرنطینہ ) قائم

 کسی بھی ناگہانی صورتحال اور کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے پنجاب دانش سکول جنڈ میں (کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈز ( قرنطینہ ) سپیشل وارڈ قائم ، تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کوروانا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی پہنچ چکے ہیں، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر نے پنجاب دانش سکول جنڈ میں کوروانا مریضوں کیلئے ایک 

 

بلاک کو وارڈ (کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈز ( قرنطینہ ) کیلئے مختص کر دیا گیا ہے جس کو (کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈز ( قرنطینہ ) وارڈ کی شکل دیدی گئی ہے جبکہ بقیہ سامان بھی اسلام آباد سے شام تک پہنچ جائے گا۔

 

علاوہ ازیں اس مختص وارڈ (کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈز ( قرنطینہ ) میں زائرین کو بھی ٹھہرایا جا سکتا ہے یا کسی مریض کے شبہ کی صورت میں اسے علیحدہ اس جگہ پر رکھا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے تحصیل جنڈ میں کوئی ایسی جگہ مختص نہیں کی گئی تھی جس میں کسی مشتبہ مریض یا کورونا وائرس مریض کو الگ سے رکھا جا سکے۔ اس  وارڈ  (کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈز ( قرنطینہ ) کے مختص ہونے سے اس جگہ پر نہ صرف تحصیل جنڈ کے زائرین کو کچھ دن کیلئے الگ سے رکھا جا سکتا ہے جب تک ان کے ٹیسٹ وغیرہ کلیئر نہیں آ جاتے بلکہ اس میں کسی مشتبہ مریض یا کورونا وائرس کے مریض کو بھی کچھ وقت کیلئے ہی سہی لیکن الگ رکھا جا سکتا ہے جب تک اسے مرکزی علاج سنٹر تک نہ پہنچایا جائے ۔