حسن ابدال:سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان نے بزنس کلاس ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کاروان حج و عمرہ/وزٹ ویزہ آفس کا افتتاح کر دیا

حسن ابدال۔۔۔نوابزادہ چوہدری شیر علی خان سابق صوبائی وزیر نے بزنس کلاس ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کاروان حج و عمرہ/وزٹ ویزہ آفس کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر پیر دل آغا نے دعا فرمائی جب کہ افتتاحی تقریب میں آفتاب احمد حیدری چیئرمین ایم سی پنڈیگھیب و کونسلر ز، شیخ اشتیاق صدیقی سٹی صدر ن لیگ، چوہدری اشفاق احمد سٹی جنرل سیکرٹری ن لیگ، حسن ابدال ٹریول کے چیف ایگزیکٹو سیٹھ طیب، اسد زمان خان طاہر خیلی، حاجی رفاقت صاحب چیئرمین برہان، شیخ ریاض صدیقی، ملک فیض الرحمان، حاجی ملک عطا حسین، شیخ بابر، پریس کلب حسن ابدال اور معزز چیئرمین و کونسلرز صاحبان اور معززین شہر حسن ابدال کے دوست احباب نے بھرپور شرکت کی، میزبان محمد عارف، حاجی محمد آصف اور میر نوید اختر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔