کراچی: زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی پھوپھی بھی نجی اسپتال میں جان کی بازی ہارگئی

 کراچی: زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی پھوپھی بھی نجی اسپتال میں جان کی بازی ہارگئی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے نجی ریستوران نوبہارمیں کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔  نجی اسپتال میں زیرعلاج جاں بحق بچوں کی پھوپھی بینا بھی جان کی بازی ہارگئی۔ 28 سالہ بینا آئی سی یو میں زیرِ علاج تھی جب کہ رات گئے طبیعت اچانک بگڑنے پروینٹی لیٹرپرشفٹ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کا عبدالعلی، 4 سال کا عزیزفیصل، 6 سال کی عالیہ، 7 سال کا توحید اور9 سال کی سلویٰ شامل ہے۔ ہفتے کی علی الصبح بچوں کی میتیں کراچی سے کوئٹہ منتقل کی گئیں جہاں سے ان کے جسد خاکی کوآبائی علاقے لے جایا گیا جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔