حضرو، کلین اینڈ گرین پروگرام کامیابی سے جاری

حضرو، کلین اینڈ گرین پروگرام کامیابی سے جاری

 اے سی حضرو ملیحہ ایثار اور چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردا ر آفتاب احمد خان کی زیر نگرانی تحصیل حضرو کی حدود میں تحصیل بھر میں صفائی مہم جاری 

حضرو(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کو کامیاب کرنے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نہ صرف خود دن رات ایک کیے ہوئے ہیں بلکہ اٹک کی چھ تحصیلوں کے افسران کو بھی متحرک کر دیا ہے۔  اُن کی ہدایت پر اے سی حضرو ملیحہ ایثار اور چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردا ر آفتاب احمد خان کی زیر نگرانی تحصیل حضرو کی حدود میں واقع جی ٹی روڈ پر واقع بلدیہ حضرو کے عملے نے سڑک کے درمیان میں واقع گرین بیلٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ صفائی کا آغاز کر کے وہاں موجود کوڑا کرکٹ اور شاپنگ بیگ کو ہٹا کر مکمل صفائی کی ،

 

 

صفائی سے قبل اور صفائی کے بعد کی صورتحال میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی جانب سے کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔