اٹک پولیس نے زائرین کو حفاظتی حصار میں جھاری کس پہنچا دیا 

اٹک پولیس نے زائرین کو حفاظتی حصار میں جھاری کس پہنچا دیا 

اٹک  ( ڈیلی اٹک نیوز ) اٹک پولیس نے کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عمل ر آمد شروع

  ایران سے واپس آنے والے 800 مردو خواتین زائرین کی بسوں کو حفاظتی حصار میں لے کر چکری سے جھاری کس تک پہنچا دیا گیا وہ حکومتی ٹریولنگ ایڈوائزری پر عملدر آمد کی خود نگرانی کرتے رہے تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی جانب سے ویڈیو لنک کانفرنس پر پنجاب حکومت کی جو ہدایات دی گئی تھیں ڈی پی او اٹک نے فوری عملدر آمد شروع کر دیا ایران سے واپس آ کر گلگت بلتستان جانے والے 800 مرد و خواتین زائرین کی 20 بسوں کو چکری انٹر چینج سے اٹک پولیس نے اپنی تحویل میں لیا اس بات کو 100 فیصد یقینی بنایا گیا کہ کوئی زائر

 

 کسی جگہ پر نہ اترے ڈی ایس پی حضرو ، ایس ایچ او سٹی حسن ابدال ، ایس ایچ او صدر حسن ابدال اور ایس ایچ او نیو ائیر پورٹ کے ہمراہ پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں اور ٹریفک پولیس کا عملہ زائرین کی گاڑیوں کو سکواڈ کر رہا تھا ڈی پی او اس سارے عمل کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کرتے رہے اٹک پولیس نے حکومتی ایس او پیز کے تحت 20 بسوں کے اس قافلے کو جھاری کس تک پہنچا کر کے پی کے پولیس کے حفاظتی حصار میں دیا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتی ایس او پیز کی ایک ایک شق پر عمل رآمد کو میں خود یقینی بناؤں گا ۔