Thu
23
Apr
2026

کورونا وائرس کا رزلٹ مثبت آنے والی خاتون کا تعلق تحصیل پنڈی گھیب کے گائوں غریبوال سے بتایا جاتا ہے۔ خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعدعلاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں اورلوگوںکو اعلانات کے ذریعے گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ خاتون کچھ عرصہ پہلے سعودی عرب سے عمرہ کر کے آئی تھیں۔ کسی بھی ناگہانی صورتحا ل سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے جوان اور پولیس علاقے میںپہنچ گئی۔ڈپٹی کمشنر اٹک کی طرف سے بار بار عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ بلا ضرورت گھر
سے نہ نکلیں اور اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ انتظامیہ کے ساتھ عوام تعاون کرے تاکہ اس وباء کو پھیلنے نہ دیا جائے۔
