باغ، دھریاں دھڑے روڈ منصوبہ، وزیر جنگلات کے احکامات نظر انداز
اسلام آباد(سٹاف ر پورٹر)کل جماعتی عوامی اتحاد سردار شوکت حسین خان، چوہدری محمد ریاض، شیخ راج محمد، ماسڑ نور محمد، چوہدری بشیر احمد و دیگر نے کہا ہے کہ 25 نومبر کو وزیر حکومت سردار میر اکبر خان نے عرصہ چار سال سے سلائیڈ سے بند روڈ دھریاں دھڑے تعمیر کرنے کا سنگ بنیاد رکھا اور اپنی تختی لگائی۔ جس کی لاگت مبلغ نو لاکھ روپے منظوری دی گئی۔ جس پر عوام علاقہ نے وزیر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر حکومت نے اپنے دائیں ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے سب انجینئیر۔ ایس ڈی او خواجہ طاہر رفیق کو نشاندہی کی کہ یہ چڑھائی کم کی جائے اور سلائیڈ میں آیا ہوا پہاڑی تودہ جس نے روڈ کو بند کر رکھا ہے اوکھاڑ نیچے گرا دیا جائے جبکہ جگہ کو صاف کرتے ہوئے ایک معیاری سڑک تعمیر کی جائے۔ جس پر گاڑیاں آسانی سے گذر سکیں۔ کام شروع ہو چکا اب مورخہ 22 دسمبر 2017 محمد ریاض سب انجینئیر موقع پر آئے اور حسب نشاندہی زبانی احکامات و ہدایات وزیر حکومت سردار میر اکبر خان سڑک کا کام کرنے سے انکار کر دیا کہ ہمارے پاس فنڈ کم ہے ۔ پہاڑی تودہ صاف نہیں کر سکتے۔ ہم عوام علاقہ مقیم صاحب تعمیرات عامہ شاہرات باغ سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لیکر روڈ کا کام معیاری کروایا جائے۔ جبکہ نشاندہی احکامات و ہدایات روڈ کشادہ اور دیوار بندی کے مطابق چڑھائی ہر 100 فٹ بعد 6 فٹ ہوتی ہے۔
