نواز شریف کی مشترکہ اجلاس سے خطاب کی کوشش ہم نے ناکام بنائی،عتیق

مظفرآباد (وقائع نگار)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آج یوم یکجہتی کے موقع پر اپوزیشن سمیت آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں وزیر اعظم پاکستان کو مظفرآباد آمد پر استقبال کرتی لیکن آزاد کشمیر میں قائم نواز حکومت نے ایسا ماحول پید ا نہیںہونے دیا نواز شریف پاکستان کی اسمبلی میں داخل نہیں ہوسکتے انھیں آزاد کشمیر اسمبلی و کونسل کے مشترکہ اجلاس سے دعوت دی جارہی تھی لیکن ہم نے ایسا نہیں ہونے دیا ،کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا آغاز بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے سرینگر میں چار ماہ قیام اور پتھر مسجد میں مسلم کانفرنس کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کر کے کیا تھا، نااہل سابق وزیر اعظم نوازشریف پانچ سال اپنے دور اقتدار میں کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی نہ کرسکے اور حریت قیادت کو دعوت دینے کے بجائے مودی جندال اور را کے چیف کو جاتی امرا میں بلاتے رہے جبکہ جنر ل مشرف کے دور حکومت میں سال میں دو دو بار حریت قیادت آزاد کشمیر آتی رہی نواز شریف جڑھا والا جلسہ میں عوام سے پوچھتے ہیں کیا انہیں یہ پاکستان قبول ہے نواز شریف پاکستان مخالف قوتوں کو مرکزیت مہیا کررہے ہیں ایچکزی ان کے نظریاتی ساتھی ہیں جو اسرائیل وزیر اعظم کے دورہ ہندستان میں دس دن ان کے ساتھ رہے نواز شریف شخ مجیب کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہیں وزیر اعظم پاکستان کے اسمبلی و کونسل کے موقع پر احتجاج اور بائیکاٹ کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن آج کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلحکومت مظفرآباد سنٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق وزراء حکومت سید غلام مرتضیٰ علی گیلانی، شمیم علی ملک،سنیئر رہنما راجہ ثاقب مجید ،میر عیتق ،خواجہ شفیق، شیخ مقصود،سعمیہ ساجد،اظہر گیلانی،انصر پیرزادہ ودیگر بھی موجود تھے سردار عتیق نے کہا کہ سیسز فائر لائن کے قریب آباد آبادی کے لیے ایمبولینس نہیں زخمیوں کے لیے امدادی پیسے نہیں ،ٹنٹ بھی نہیں لیکن سیاسی جلسوں پر وسائل استعمال کررہے ہیں انہوںنے کہا کہ یوم یکجہتی کے موقع پر فوج اور عدلیہ کی تحذیک کرنے والوں کو بلانا ہماری سمجھ سے بالاتر ہے یوم یکجہتی کے موقع پر نواز شریف کو خودبھی آزاد کشمیر کا دورہ نہیں کرنا چائیے تھا کیونکہ ان کے خیالات اور جزبات کے باعث آزاد کشمیر فتنہ فساد کا متعمل نہیں ہو سکتا وہ فوج اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بات کریںگے تو آزاد کشمیر کے گلی کوچوں میں اپنے خلاف نفر ت پائیں گے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے اداروں فوج عدلیہ کے خلاف گفتگو آزاد کشمیر میں فتنہ فساد پیداکرنے کی کوشش ہے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ردی کی ٹوکری میں جائیںگئے ہم یہ کہتے ہیں کہ نواز شریف اور شاہد خاقان کی تقریر کوڑے اور گٹرمیں جائے گی آزادکشمیر میں نواز شریف کو ایسی بات کرنی چائیے جس سے کشمیر کے دوسرے حصہ میں اچھا پیغام جائے مسلم کانفرنس کے صدر نے کہا کہ آزادکشمیر میں افرتفری کا عالم ہے تما م شعبہ جات کے لوگوں میںاضطراب پایا جاتا ہے اکلاس سمیت کہی محکموں کے ملازمین ہڑتال پر ہیں زلزلہ کے بعدلوگ ابھی تک سمبل نہیں سکے لیکن پراپٹی ٹیکس لگا دیا گیا ہے میرپور اور مظفرآباد کے لوگ اس پراپٹی ٹیکس پر احتجاج کررہے ہیں کشمیر کونسل میں پیسہ کشمیریوں کے ٹیکس کا ہے لیکن اے ڈی پی ریلز نہیں کی جارہی بلکہ کھلے عام سکمیں فروخت کی جارہی ہیں جس کا وزیراعظم پاکستان کو نوٹس لینا چائیے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ کے موقع پر اسمبلی کے اندر اور باہر آدھا احتجاج آزاد حکومت کا انتقامی رویہ اور آدھا احتجاج کشمیر کونسل کے خلاف ہوگا ۔
