باغ ،ٹرانسپورٹروں نے 3دن سے جاری ہڑتال ختم کردی

باغ (نمائندہ کشمیرٹوڈے)ٹرانسپورٹروں نے 3دن سے جاری پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، یونائیٹڈ اڈہ غیر قانونی ہے اور یہ ایک ایسی زمین پر چلایا جا رہا ہے جو نادار ظاہر کر کے رہائشی مقصد کے لیے الاٹ کی گئی ، نادار کے نام پر الائٹمنٹ صرف دو مرلے ہو سکتی ہے جبکہ جس زمین پر یونائیٹڈ اڈہ غیر قانونی طریقے سے قائم کیا گیا ہے وہ دو کنال ہے جو سرا سر غیر قانونی ہے ، اس اڈے کے پیچھے مسلم لیگ ن کے لوگ ہیں جو با اثر ہیں اور انکا تعلق حکومت سے ہے ،باغ انتظامیہ کی نا اہلی سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ،بدوں روٹ کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چلنے دینگے ،ہم عوام سے معذرت خوا ہ ہیں،انہوں نے کہا کہ اس وقت 100گاڑیاں راولپنڈی ہمارے اڈے سے چل رہی ہیںاور ہم ریاست میں معیاری اور صاف ستھری ٹرانسپورٹ سروس مہیا کر رہے ہیں ،سردار نیاز کے خلاف جھوٹے الزامات کی مذمت کرتے ہیں ، کسی گاڑی کا ٹائم پیسے لیکر فروخت نہیں کیا گیا،ہمارے ساتھ پونچھ کے تمام ٹرانسپورٹروں نے ہمیں تعاون کیا ان کا بھی شکر گزار ہیں، ہماری ہڑتال ختم کروانے میں ایس ڈی ایم دھیرکوٹ عبدالقادر ہیں اور انسپکٹر ساجد عمران کا بنیادی کردار ہے ، ان خیالا ت کا اظہارآل یونائیٹڈ پبلک ٹرانسپورٹ یونین ضلع باغ کے صدر سردار منظور چغتائی ،سردار نیاز،سردار لیاقت ،محمود میر ،عدنان قریشی ،سردار شبیر ،سردار نوید نے مشترکہ پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ہڑتال پر مجبور ہوئے ہم نے تین دن اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ کشمیر نامی اڈہ غیر قانونی ہے کیس عدالت میں زیر سماعت ہے سٹیٹس کو کی آئے روز خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔ چترال اور گلگت سے بغیر روٹ پرمٹ گاڑیاں لا کر سسٹم کو خراب کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ میں عدالت میں بر وقت تبصرہ نہ بھیج کر فریق کا کردار ادا کیا ایسی صورت میں اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے احتجاج ریکاڑ کر وانے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہ تھا آج ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اپنی غلطی کا اطراف کیا سٹیٹس کو کی خلاف ورزی روکنے ،یونائیٹڈ کشمیر نامی اڈہ سے بغیر روٹ پرمٹ گاڑیوں کیخلاف کا روائی کی یقین دہانی ہم عدالت کے احترام میں ہڑتال ختم کر تے ہیں عدالت سے ہونے والا فیصلہ من و عن قبول کریں گے ۔تین دن مسافروں کو منزل میں پہنچنے میں جو مشکلات پیش آئیں اس پر معذرت خواہ ہیں یاد رہے ٹرانسپورٹروں اور ضلعی انتظامیہ کو مذاکرات کی میز پر لانے اور مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دھیر کوٹ سردار عبدالقادر بیگ نے کلیدی کر دار ادا کی اور کامیاب مذاکرات کی ہڑتال ختم کر وانے میں کامیاب ہوئے ۔