مشتاق منہاس نے تبادلوں کیلئے پالیسی بناکر تاریخ رقم کردی،خورشید چغتائی

باغ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن بنگراں کے صدر سردار خورشید چغتائی نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے تقرریوں اور تبادلوں کی میرٹ پالیسی بنا کر تاریخ رقم کی ہے جس پر عوام علاقہ حلقہ وسطی باغ اور اہلیان بنگراں ان کے شکرگزار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ اس سے قبل انہوں نے وزیر اطلاعات کا ان کے آفس چیمبرمیںجا کر شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ بوائز ہائی سکول ملوٹ میں میرٹ پر ترقیابی ہونا میرٹ کی بالادستی کی جانب احسن قدم ہے جس سے سفارشی کلچر کا خاتمہ ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشتاق منہاس نے انتقامی تبادلوں کی روایت ختم کر کے میرٹ کو معیار بنایا ہے۔وزیر اطلاعات کی جانب سے شاندار انقلابی اقدامات پر عوام علاقہ ملوٹ بنگراںانکے کے شکرگزار ہیں ۔