سب انسپکٹر ٹریفک پولیس جواد کو حسن کارکردگی ایوارڈ دینے کا مطالبہ 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب)سب انسپکٹر ٹریفک پولیس جواد نوعمر ڈرائیوروں ، ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں ، اوورلوڈنگ ، غلط پارکنگ ، زائد کرایہ وصولی ، بدوں کاغذات اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف انتہائی ذمہ دارانہ طریقہ سے اپنے سرکاری فرائض سرانجام دے رہے ہیں ان اقدامات کی وجہ سے اٹک شہر میں ٹریفک کے مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے یہ بات اٹک شہر سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک سروے کے دوران بتائی شہریوں نے بتایا کہ اٹک شہر میں پارکنگ ، ون ویلنگ اور نوعمر رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے ٹریفک گوناں گوں مسائل سے دوچار تھی تاہم انسپکٹر جواد کی تعیناتی کے بعد ان مسائل میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جو کہ قابل تحسین ہے شہریوں نے ٹریفک سارجنٹ فوا د کی اعلیٰ پیشہ ورانہ کارکردگی پر محکمہ پولیس سے انہیں حسن کار کردگی ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔