جنڈ، ڈرائیوروں سےغیر قانونی چونگی(بھتہ) لینے والوں کیخلاف مقدمات درج 

جنڈ، ڈرائیوروں سےغیر قانونی چونگی(بھتہ) لینے والوں کیخلاف مقدمات درج 

ہائی ایس ،بس اور ویگن کے ڈرائیوروں سے چونگی کی آڑ میں بھتہ وصول کیا جا رہا تھا، ڈی پی اواٹک کی ہدایت پر ڈی ایس پی جنڈ اور ایس ایچ او جنڈ کی کارروائی

جنڈ (ڈیلی اٹک نیوز) ڈرائیوروں سے غیر قانونی بھتہ وصول کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف تھانہ جنڈ پولیس کا بھتہ مافیا کے خلاف کریک ڈاءون ، 4 ملزمان کے خلاف 2 الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر بھتہ خوری کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیو کی زیر نگرانی ایس ایچ او جنڈ نیاز احمد نے سب انسپکٹر افتخار احمد اور دیگر عملہ کے ہمراہ ہائی ایس ڈرائیوروں کی طرف سے طویل عرصہ سے کی جانے والی شکایات کہ ان سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے اس پر پولیس نے محمد ابراہیم ساکن محلہ حسین آباد جنڈ اپنے منشی محمد زبیر ولد ساکن جنڈ کے ذریعے بھتہ وصول کرتا ہے اس پر منشی محمد زبیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کی جامہ تلاشی پر اس کی جیب سے 3 ہزار روپے

 

 اور ملک شیر زمان ساکن بھنڈر کرم شیر خان کے منشی محمد شاہ پیٹو محلہ مغل آباد جنڈ کو ہائی ایس ڈرائیوروں سے 50 روپے فی گاڑی بھتہ وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کی جیب سے ایک ہزار 800 روپے برآمد کر لیے جو چونگی کی آڑ میں بھتہ وصول کر رہے تھے اور ان کے پاس حکومت کا کوئی اتھارٹی لیٹر یا اجازت نامہ نہیں تھا چاروں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 384 ت پ کے تحت 2 الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔