وزیراعظم عمران خان کے بھانجے احمد خان نیازی کی احمد نواز ملک کے گھر آمد

اٹک/ حسن ابدال (مانیٹرنگ ڈیسک/ ڈیلی اٹک نیوز)وزیراعظم پاکستان کے بھانجے احمد خان نیازی کی احمد نواز ملک کے گھر آمد‘ اس موقع پر وزیراعظم کے دوست اور قریبی ساتھی اکبر خان تنولی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق اٹک سٹی میں پی ٹی آئی کی بنیاد رکھنے والے انتہائی مخلص اور محنتی شخصیت احمد نواز ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بھانجے احمد خان نیازی میرے گھر تشریف لائے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کا ذاتی طور پر مشکور و ممنون ہوں۔
اس ملاقات میں انہوں نے ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور احمد نواز ملک کے حوصلے اور جذبے کی تعریف کرتے ہوئے اٹک میں پی ٹی آئی کی بنیاد رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور ہمیشہ ان کا ساتھ دینا کا یقین دلایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں ملکی صورت حال اور مہنگائی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر احمد خان نیازی کے ہمراہ اکبر خان تنولی جو حسن ابدال سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں اور خان صاحب کے قریبی ساتھی ہیں۔ وہ بھی ان کے ہمراہ تھے تاہم مجھے انتہائی خوشی ہے کہ انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور میرے گھر تشریف لائے۔ اس لئے میں وزیراعظم عمران کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے عزت دی۔
