مسلم ممالک کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں،شیخ آفتاب احمد

اٹک ( بیورو رپورٹ ڈیلی اٹک نیوز ) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اسلامی تاریخ ایسے مسلمان حکمرانوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے تلوار کی نوک سے دنیا کی تاریخ بدل کر رکھ دی تھی ۔
حضرت امام حسین نے باطل کے سامنے گردن کٹانا تو قبول کر لیا لیکن باطل کے سامنے سر نا جھکانے کا درس دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ طارق بن زیاد نے کشتیاں جلا کر اور محمد بن قاسم نے مسلمان بیٹیوں کی عزتوں کی حفاظت کیلئے ہزاروں میل کا سفر طے کر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کو پہنچے اور قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت کی بدولت بغیر تلوار کے دنیا کے نقشے پر کلمہ کی بنیاد پر دنیا کا واحد ملک پاکستان معرض وجود میں آیا پھر ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو متفقہ آئین دیا اور محمد نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنا کر تاریخ کا وہ سنہرا باب رقم کیا جسے دنیا کا کوئی مورخ نظر انداز نہیں کر سکتا عمران نیازی نے قوم کو اسلامی تاریخ پڑھنے کا مشورہ دیا ہے صرف اس تاریخ کو پڑھنے کی حد تک نا رکھیں بلکہ اسلامی ہیروز کی مثالوں پر عمل بھی کریں آج ہم فخر سے اسلامی ہیروز کی تاریخ پڑھتے اور
بیان کرتے ہیں کل جب ہماری تاریخ لکھی جائے گی تو مورخ کیا لکھے گا کہ کشمیر میں ایک کروڑ سے زائد مسلمانوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ جاری رہا تاہم اسلامی دنیا کا پہلا اٹیمی ملک خاموش تماشائی بنا رہا پوری دنیا کے مسلم ممالک اس ظلم و بربریت کے سامنے بے بس نظر آئے اگر یہ تاریخ رقم ہوئی تو ہ میں آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی اس لئے عمران نیازی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں اور دنیا بھر کے مسلم ممالک کو اس ظلم و ستم کے خلاف ہم آواز بنا کر مظلوم کشمیری مسلمانوں کو آزادی دلا کر مسلم ہیروز کی تاریخ دہرائیں ۔
