اٹک،کورونا کے9زائرین سمیت10 مریض،1708 افرادکی سکریننگ کی گئی، ڈاکٹر آصف نیازی 

اٹک،کورونا کے9زائرین سمیت10 مریض،1708 افرادکی سکریننگ کی گئی، ڈاکٹر آصف نیازی 

جنڈ ( ڈیلی اٹک نیوز) اٹک میں کرونا وائرس کا صرف ایک مریض ہے جبکہ 9 مریض جو ایران سے آئے تھے اور ان کا شمار زائرین میں کیا جا چکا ہے ۔

اس طرح ان کو ملا کر اٹک میں کرونا وائرس کے 10 مریض ہیں جن کا رزلٹ مثبت آیا ہے ان خیالات کا اظہار انچارج کرونا سیل ضلع اٹک ڈاکٹر آصف نیازی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اٹک میں 1708 افراد کی سکریننگ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے اٹک میں اس وقت ٹوٹل 10 کرونا کے کنفرم مریض موجود ہیں جن میں سے 9 زائرین ایران سے آئے تھے ابھی تک حالات مکمل کنٹرول میں ہیں اور ہمارے پاس تمام انتظامات وافر مقدار میں موجود ہیں عوام گھبرانے اور افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے گھروں کے اندر رہیں تاکہ ہم اس وباء سے جلد چھٹکارا حاصل کر سکیں تمام ادارے مل کر کرونا کے خلاف جنگ کر رہے ہیں محکمہ ہیلتھ کا عملہ اس

 

 

 جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے اور اس وائرس سے ڈرنے کے بجائے پاکستان کو اس سے پاک کرنے میں کوشاں ہے ۔