ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین ،مشکل حالات میں عوام کیساتھ ہیں،قاضی احمد اکبر

ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین ،مشکل حالات میں عوام کیساتھ ہیں،قاضی احمد اکبر

اٹک(بیورورپورٹ ڈیلی اٹک نیوز ) ترجمان حکومت پنجاب و ضلعی صدر پی ٹی آئی اٹک قاضی احمد اکبر خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی حفاظتی کٹس ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کے حوالے کیں۔

اس موقع پر اے ڈی سی آر چوہدری عبدالماجد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز،ایم ایس اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر قاضی احمد اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مشکل حالات میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے 
اور انہیں ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے اس موقع پر ڈی سی اٹک،

 

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔