حکومت ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،چوہدری عبدالماجد

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک چوہدری عبدالماجد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔محکمہ صحت کے افسران نے شر کاءکو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔
بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں کورونا وائر س کے ساتھ ڈینگی کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کر دار ادا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔اجلاس میں ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ا ے ڈی سی آر نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم دو محاذوں پر لڑ رہے ہیں،جن میں کورونا اور ڈینگی شامل ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنا ئیں۔انہوں نے تمام افسران کو اپنی انسداد ڈینگی مہم میں اپنی کار کردگی مز ید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
