Fri
01
May
2026

ضلع اٹک میں کورونا وائرس سے 19افراد فوت ہوئے۔ 345 افراد صحت یاب ہوئے05افراد زیر علاج ہیں۔ گھروں میں167افرادقر نطینہ میں ہیں۔7476 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 3895 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے3086 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور273 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔
گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کے02مشتبہ مر یض داخل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔
کوورناوائرس کے 53 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 536 مثبت کیسز میں سے 19،ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 01 اور ہسپتالوں سے باہر 33 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔
