فرائض سے غفلت،دھیر کوٹ کے فاریسٹر اور فاریسٹ گارڈ معطل

مظفرآباد(وقائع نگار)وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے فرائض سے غفلت ڈیوٹی سے غیرحاضری اور غلط بیانی کی بنا پر رینج آفیسردھیرکوٹ اعجاز احمد کی جواب طلبی جبکہ فاریسٹر عبدالقیوم اور فاریسٹ گارڈ راجہ آفتاب کو معطل کر کے محکمہ سے رپورٹ طلب کی ہے تفصلات کے مطابق گذشتہ رات وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان باغ سے مظفرآباد سفر کر رہے تھے دھیرکوٹ غازی آباد کے جنگلات میں آگ لگی ہوئی تھی وزیر جنگلات نے خود آگ بجھانی شروع کی اور ڈرائیور اور مسافروں کی مدد سے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپا لیا گیا اس دوران رینج آفیسرکے ساتھ رابط کیا گیا مگر وہ غلط بیانی کر تے رہے اور موقع پر محکمہ کا کو ئی اہلکار موجو د نہ پایا گیاوزیر جنگلات نے سخت برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ فائر سیزن میں کو ئی آفیسر راور اہلکار غیرحاضر پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی تما م آفیسر اور اہلکار ان اپنے اپنے علاقوں میں جنگلات کی حفاظت کے لئے دن رات حاضر رہیں تاکہ اس قومی دولت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔
