چڑالہ ،پرریالہ روڑ سفالٹ کرپشن،نیا پنڈورا باکس کھل گیا
چڑالہ( عمران عباسی )اپر ریالہ روڈ سفالٹ کرپشن ، نیا پنڈورا باکس کھل گیا ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ایم ایل اے فنڈ سے جاری ہوئے وہ بھی محض ایک کلومیٹر روڈ کی پختگی کیلئے ستم یہ ہوا کہ ایک تہائی رقم سے روڈ پر چھ انچ سفالٹ کی تہہ بچھانے کے بجائے صرف سفالٹ کا چھڑکا کیا گیا جس کی معیاد چند مہینے ہی ہے .ظلم یہ ہوا کہ دو ٹھیکیدار مل کر حصہ بقدر جثہ دو تہائی رقم ڈکار گئے مگر ضروری دیواریں تک نہ بناہیں .حیرت کی بات یہ ہے کہ اس معاملے پرمقامی مسلم کانفرنسی کارکنوں کے دو گروپ آپس میں گتھم گتھا ہیں ایک کرپشن کو حلال قرار دے رہے ہیں اور دوسرے جن کو کچھ نہ ملا احتجاج کر رہے ہیں .مزے کی بات یہ ہے کہ اس میگا کرپشن کی خبر سنانے والے مسلم کانفرنس اپر ریالہ کے سینئر کارکن صابر عباسی ہیں .ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے کرپشن تو ہمارے خون میں رچ بس گئی ہے مگر سوال یہ ہے کہ عوام کے ٹیکس سے حاصل کیا گیا یہ پیسہ جب کسی پراجیکٹ کیلئے دیا جاتا ہے تو پھر چیک اینڈ بیلنس کیوں نہیں کیا جاتا کیوں نہیں پوچھا جاتا کہ پیسہ کتنا اور کہاں لگا عوام نے اس کرپشن پر وزیراعظم آزادکشمیر سے فوری طور پر نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کردیا
