باغ: کرنٹ لگا کر مچھلیاں پکڑنے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سب ڈویژنل مجسٹریٹ باغ محمد سرور کٹاریہ نے نالہ ماہل ،نالہ ملوانی میں غیر قانونی طور پر کرنٹ لگا کر مچھلیاں پکڑنے پر زیر دفعہ ض ف  144کے تحت مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔سب ڈویژنل مجسٹر یٹ  باغ کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ہینڈنوٹس کے مطابق کہ بعض افراد نالہ ماہل ،نالہ ملوانی میں غیر قانونی طور پر کرنٹ لگا کر مچھلیاں پکڑتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف مچھلی کی افزائش /نسل ختم ہونے کا خدشہ ہے بلکہ انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہے جس کا اتدارک ضروری ہے ۔لہذا آئندہ کوئی بھی شخص /اشخاص حدود سب ڈویژن باغ میں نالہ ماہل ،نالہ ملوانی میں کرنٹ لگا کر مچھلیاں نہیں پکڑے گا اورنہ ہی ترغیب دے گا ۔حکم ہذا کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف کاروائی زیر دفعہ APC188 عمل میں لائی جائے گی۔