Tue
21
Apr
2026

افغان صوبے ننگر ہار میں ڈرون حملے کے نتیجے میں شدت پسند کالعدم تنظیم داعش کے 6 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار میں پاک افغان سرحد کے قریب نازیان کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں کالعدم داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں کالعدم داعش کے 6 جنگجو مارے گئے جن میں داعش کمانڈر داؤد محسود کا بیٹا بھی شامل ہیں۔
