ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو ایک وکٹ سے شکست دیدی

پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیدی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم نے 6 وکٹوں پر 129 رنز بنائے، اوپنر سنجی وانی 61 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہو گئیں، ڈی سلوا 35 پر ناقابل شکست رہیں، کپتان جیانگنی نے 10 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بیٹسمویمن ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ اور ثنا میر نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جب کہ ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔