پی ایس ایل :آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی جبکہ کراچی کنگز اورلاہور قلندر کا ٹاکرا ہو گا

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی اور دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا دلچسپ ٹاکرا ہوگا۔ دبئی انٹرنیشل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے ہوگا جب کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔ ملتان سلطانز 6 میں سے 2 میچز میں کامیاب رہی ہے جب کہ پشاور زلمی 5 میں سے 3 میچز میں فاتح ہے۔ لاہور قلندرز 6 میں سے 3 میچز جیت چکی ہے جب کہ کراچی کنگز اب تک 6 میں سے دو میچز میں کامیاب ہوئی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جب کہ کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔