Tue
28
Apr
2026

فتح جنگ: ضمنی الیکشن میںپی پی 3 (فتح جنگ/ حسن ابدال) سے کامیاب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار خان (مٹھو خان) کی کامیابی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ سے بھی برقرار، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر خان تنولی کی درخواست مسترد کر دی گئی، ذرائع ، تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے سردار افتخار خان ضمنی الیکشن میں عوام سے، دوبارہ گنتی سے، الیکشن کمیشن سے اور اب چوتھی بار لاہور ہائیکورٹ سے بھی کامیاب قرارجبکہ ان کے مد مقابل امیدوار اکبر خان تنولی کو چوتھی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایم پی اے سردار افتخار خان واحد کامیاب امیدوار ہیں جنہوں نے ایک دفعہ الیکشن لڑ کر4 دفعہ کامیابی کے جھنڈے گاڑھے۔
